انٹرنیٹ ڈیٹا مزید چھ ماہ بند رہے گا 

 انٹرنیٹ ڈیٹا مزید چھ ماہ بند رہے گا
STAY TUNED

وزارت داخلہ کے حکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی آن  آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں وزارت داخلہ  کے حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکورٹی کلیئرنس دی جائے مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی ہے۔