پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیاروں نے بھارتی ایئر فیلڈز پر کئی کامیاب حملے کیے ہیں

‏ جس سے انڈین ایئر فورس کی فرنٹ لائن ایئر فیلڈز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

‏پی اے ایف کے جنگی طیاروں، جن میں جے ایف-17 بھی شامل ہیں، نے سری نگر، آدم پور، بھٹینڈہ، سرسا، سورت گڑھ، پٹھان کوٹ، اوترلائی، جیسلمیر، راجوری، بیکانیر ایئر فیلڈز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

‏اوانتی پورہ ایئر فیلڈ کا مکمل رن وے اور ٹارمک مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

‏بھُج میں موجود ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ نالیا ایئر فیلڈ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

‏پاکستانی ڈرونز نے بھارت کے کنڈلا بندرگاہ پر بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Pakistan