پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر سپوت وطن پر قربان

فیصل آباد/

تھانہ باہلک میں تعینات انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر احمد رضا دوران ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید احمد رضا چک نمبر 607 گ ب میں خطرناک اشتہاری ملزمان اظہر اور رؤف کی گرفتاری کے لیے ریڈ کر رہے تھے کہ اسی دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر احمد رضا کو گولی لگی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی
سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ناصر محمود باجوہ، ایس پی صدر اور بھاری نفری کو فوری موقع پر روانہ کر دیا۔

شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری

فیصل آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی ہے، اور ہر ممکن کارروائی جاری ہے۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ
“واقعہ میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہید کے خون کا انصاف ضرور کیا جائے گا۔”

ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہید احمد رضا کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔