اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار (ملزمان کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ روپے کیش برآمد کرلیا گی)
لاہور : اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔
ترجمان پولیس کيمطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا، جس پر میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت گرفتار کرلی گئی۔
ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق لڑکی شادی شدہ ہے، جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی۔ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے۔
لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج ہے، جس پر میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا گیا۔ ملزمان شہزاد اور مصباح کو کاروائی کے لیئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا گیا۔
