پولیس ریڈ کے دوران ہنگامہ آرائی، مشتعل ہجوم کا حملہ،

او سی
تاندلیانوالہ میں پولیس ریڈ کے دوران ہنگامہ آرائی، مشتعل ہجوم کا حملہ، دو اہلکار شدید زخمی، ملزم بہاول شیر چھڑا لیا گیا

وی او

تاندلیانوالہ کے تھانہ گڑھ کے علاقے میں پولیس نے منور خان ASI کی قیادت میں بہاول شیر کے ٹھکانے پر ریڈ کیا، جہاں پر بہاول شیر موجود تھا ، جو کہ ریکارڈ یافتہ عادی مویشی چور بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے گرفتار کر کے سرکاری موبائل میں بٹھایا۔اسی دوران، علاقے میں شور مچنے پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین موقع پر پہنچ گئے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

پولیس گاڑی کی سکرین توڑ دی۔

مشتعل ہجوم نے پولیس ٹیم پر سوٹوں اور اینٹوں سے وار کیے، سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، ہوائی فائرنگ کی اور گرفتار ملزم بہاول شیر کو چھڑا لیا۔ حملے میں منور خان ASI اور اہلکار اکبر شدید زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی مزید نفری موقع پر پہنچی اور زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اہلکار زخمی