سب سے ہاتھ ملاتے دیکھتے ہیں تو جو لوگ نہیں جانتے کہ یہ کون ہے ہنستے ہیں اور کہتے ہیں “پاگل ہے کوئی۔۔۔”
اور جو جانتے ہیں، وہ فخر سے کہتے ہیں کہ ہم اس کے فینز ہیں۔یہ وہ کردار ہے جس کی موجودگی سے ڈریسنگ روم کا ماحول بدل جاتا ہے، نہ کوئی تکلف، نہ کوئی بناوٹ، صرف آور صِرف خلوص،آج کے زمانے میں اگر کسی کھلاڑی کے ہیلمٹ کو گیند کی ہلکی سی ہوا بھی لگ جائے تو میچ روک دیا جاتا ہے، اور ایک یہ بندہ تھا جس نے پورے انٹرنیشنل کیریئر میں کبھی ہیلمٹ پہننے کی ضرورت ہی محسوس نہ کی۔ سر ویو رچرڈز۔۔۔ یہ صرف ایک کھلاڑی نہیں، یہ جرات، بے خوفی اور عزت کا وہ نام ہے جو وقت کے ساتھ اور بھی روشن ہوا ہے۔