
7 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف، جو چترال سے تعلق رکھتی تھیں، اسلام آباد کے جی-13 سیکٹر میں دو حملہ آوروں کے ہاتھوں قتل ہو گئیں
چترال سے تعلق رکھنے والی معروف انفلوئینسر
ثناء یوسف کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا۔
ثناء یوسف کو اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں ان کے عزیزوں کے ہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ثناء یوسف کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تھا اور وہ مشہور سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرگرم رُکن یوسف حسن کی صاحبزادی تھیں۔
مقتولہ نے نہایت کم عمری میں بطورِ کانٹنٹ کریئٹر نام کمایا اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔
