جس سے انڈین ایئر فورس کی فرنٹ لائن ایئر فیلڈز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
پی اے ایف کے جنگی طیاروں، جن میں جے ایف-17 بھی شامل ہیں، نے سری نگر، آدم پور، بھٹینڈہ، سرسا، سورت گڑھ، پٹھان کوٹ، اوترلائی، جیسلمیر، راجوری، بیکانیر ایئر فیلڈز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اوانتی پورہ ایئر فیلڈ کا مکمل رن وے اور ٹارمک مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
بھُج میں موجود ایس-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ نالیا ایئر فیلڈ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
پاکستانی ڈرونز نے بھارت کے کنڈلا بندرگاہ پر بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔