مودی کا سکھوں پے ظلم 6 بیلسٹک میزائیل داغ دیے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے اور تمام میزائل ان کے اپنے علاقوں میں گرے، بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ہدف بنارہا ہے۔

ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے رات گئے مختصر پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب سے کچھ دیر پہلے بھارت کی جانب سے آدم پور سے 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں ہی گرگیا اور 5 امرتسر میں گرے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی ہی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنارہا ہے اور بھارتی پنجاب میں سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں بھارت کی اندرونی سازش کا شکار اقلیتوں کے ساتھ ہیں، بھارت بدحواسی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر میزائل فائل کرکے مزید جارحیت کا جواز چاہتا ہے اور وہ دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان میزائل فائر کررہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اپنے دعوے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے، بھارت سکھوں کو نشانہ بناکر پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے جب کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی رات بھی امر تسر پر 3 میزائل فائر کیے تھے۔

اس سے قبل، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ اگر بھارت کو اتنی ہی خواہش ہے کہ پاکستان اس پر حملہ کرے تو بے فکر رہیں ہم اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، اور اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دیں گے۔